Urdu News and Media Website

یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس  

جھنگ(نیوزنامہ) یونیورسٹی آف جھنگ میں ’’بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس2022‘‘ کے عنوان سےسہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

کانفرنس کی پیٹرن ان چیف اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان کا کہنا ہے کہ تین روز جاری رہنے والی اس کانفرنس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز،نامور قومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم اور سکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے سردار گیان سنگھ سندھو صدر گرونانک انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل سٹڈیز کینیڈا،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحامت بریسک مارمرا یونیورسٹی آف ترکیہ،پروفیسر ہینز وارنر ویسلر اپسالا یونیورسٹی سویڈن، صاحبزادہ سلطان احمد علی چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر چئیرمین پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے خطاب کیا۔

کانفرنس کے کنوینرڈاکٹر عبدالسمیع نے کہا کہ اس سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے ذریعے ہم ماہرین تعلیم، محققین کے ساتھ ساتھ کثیر الشعبہ پلیٹ فارمز سے وابستہ پریکٹیشنرز اور طلبہ کو بحث و تحقیق کا ایک فورم فراہم کرنے کی کوشش ہے

کانفرنس بین الاقوامی اور متنوع علم اور تجربات کے حامل محققین کی ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر امجد رحمان نے مزید بتایا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس 3 نومبر تک جاری رہے گی۔

تبصرے