Urdu News and Media Website

الحمرا میں 25 ویں آٹھ روزہ تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

لاہور (نیوزنامہ)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں 25 ویں آٹھ روزہ تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔

فیسٹیول کے پہلے روز ماس فاؤنڈیشن نے اپنا ڈرامہ بک آف لو پیش کیا۔

اَن وربل میوزیکل ڈرامہ میں نوجوان اداکاروں گلشن مجید،ایشان شکیل اور حسن رضا نے یادگاری پرفارمنس دی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں ٗنے ڈرامہ فیسٹیول کے آغاز کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ

الحمرا معیاری تھیٹر کے فروغ میں صف اول کے ادارہ کی حیثیت رکھتا ہے

دورہ حاضر کے تقاضوں کے مطابق موضوعات کے حامل ٗ ڈرامہ فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

فرحت جبیں نے کہا کہ آج پاکستانی ڈرامہ اپنی کھوئی ہوئی اہمیت کو پھر سے حاصل کر رہا ہے

اس کے پیش پردہ الحمراء کی بھی خصوصی کاوشیں ہیں۔

ڈرامہ بک آف لوء حسن رضا نے تحریر کیا جبکہ عامر نواز اس کے ہدایتکار ہیں۔

ڈرامہ کے مختلف سین نے ناظرین کو جذباتی کر دیا جو کہانی میں کھوئے داد دیتے رہے۔

کہانی محبت بھرے منظر سے شروع ہوکر شادی اور پھر اس کے اتار چڑھاو سے گزرتی ہے۔

الحمراء کا یہ تھیٹر فیسٹیول 29جولائی2022تک جاری رہے گا

فیسٹیول میں شامل ڈرامہ ہرشام 6:30بجے الحمراء ہال نمبر دو میں پیش جا رہے ہیں۔

تبصرے