Urdu News and Media Website

ساتویں بین الاقوامی فوجی گیمز کے دعوت نامے جاری

ووہان(آئی این پی/شِنہوا)ساتویں بین الاقوامی فوجی گیمز کے لیے انٹرنیشنل ملٹری سپورٹس کونسل(سی آئی ایس ایم) کے 138ارکان کو دعوت نامے بھجوادیے گئے۔یہ ملٹری کھیل مرکزی چین کے صوبے ہیبی کے دارالحکومت ووہان میں منعقد ہونگے۔ دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم پرخلوص طور پر آپ کو ساتویں سی آئی ایس ایم کھیلوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ساتویں امن کھیلوں میں شرکت کی ۔تاکہ کھیلوں کے ذریعے دوستی کو فروغ دیا جاسکے‘‘۔انتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18جولائی 2019ہے۔یہ کھیل 1995سے ہر چار سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ساتویں عالمی کھیل ووہان میں18سے27اکتوبر2019 کو منعقد ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.