Urdu News and Media Website

فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔فلم کی کہانی بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شاہد کپور،یامی گوتم، شردھا کپور شامل ہیں۔۔فلم کے ہدایت کار شری نارائن سنگھ جبکہ پروڈیوسر بھوشن کمار، نیشات پیٹی اور کرشن کمار ہیں۔فلم طے شدہ شیڈول کے مطابق 31اگست کو ریلیز ہونی تھی لیکن چند وجوہات کی بنا پر فلم تاخیر کا شکار ہو گئی اور اب فلم21ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے