Urdu News and Media Website

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پرلاکھوں ڈالر بدعنوانی کے اسکینڈل سے متعلق منی لانڈرنگ کے 3مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی، نجیب رزاق پر غلط بیانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پرلاکھوں ڈالر بدعنوانی کے اسکینڈل سے متعلق منی لانڈرنگ کے 3مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔انہیں گزشتہ مہینے گرفتار کیا گیا تھا ان پر غلط بیانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ان پر سرکاری خزانیسے ایک کروڑ ڈالر اپنے ذاتی بینک اکاونٹ میں منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔انھوں نے ہمشہ صحت جرم سے انکار کیاہے جو وہ وزیراعظم تھے تو انھیں ریاستی اداروں نے ان الزامات سے بردی کردیاتھا۔نئی تحقیقات سابق وزیراعظم کی انتخابی شکست کے بعد نئی حکومت نے شروع کروائی ہے۔ اس کے علاوہ نجیب عبدالرزاق، ان کے اہل خانہ اور اتحادیوں پر بڑی مقداررقم غبن کرکے ان سے نوادرات اور دنیابھر میں جائیدادیں بنانے کے بھی الزامات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.