Urdu News and Media Website

سونالی بیندرے نے ہمت اوربہادری کی مثال قائم کردی

نیویارک ( شوبز ڈیسک) کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ نے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں اور ٹھیک ہونے کے لیے پْرعزم ہیں۔ پیغام میں سونالی نے لکھا’’یہ میں ہوں، اور اس پل میں بہت خوش ہوں، لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن میں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں۔ ہاں یہ لمحات درد اورکمزوری کے ہیں لیکن میں وہ کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے، میں ان تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں۔میں اس وقت اپنی دوستوں کے ساتھ ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہاہے، میری دوستیں میری طاقت ہیں۔ میری دوستوں نے بے تحاشہ مصروفیت کے باوجود وقت نکالا اور مجھ سے ملنے آئیں ان کا بہت شکریہ انہوں نے مجھے احساس دلایا کہ ہماری دوستی کتنی گہری ہے۔سونالی نے مزید لکھا میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں آپ سب موجوہیں (وہ خواتین جو اس تصویر میں ہیں اور وہ بھی جو تصویر میں موجود نہیں ہیں)۔ اس کے ساتھ ہی سونالی نے لکھا آج کل میں تیار ہونے میں بہت کم وقت لگاتی ہوں کیونکہ میرے بال نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.