Urdu News and Media Website

الخدمت فاؤنڈیشن کا پاک آرمی کے تعاون سے بدصوات گلگت بلتستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

لاہور(نیوز نامہ)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ پروگرام کے تحت بدصوات گاؤں گلگت بلتستان میں گلیشئیر پگھلنے سے طغیانی کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیںاورمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے بتایا کہ بدصوات گاؤں کا زمینی رابطہ دوسرے علاقوں سے کٹا ہوا ہے اور یہاں امدادی ٹیموںکے لئے سوائے ہیلی کاپٹر کے رسائی ممکن نہیں۔ان سنگین حالات کے پیشِ نظرالخدمت کی جانب سے ایک بڑے ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر الخدمت فاونڈیشن کی 2 رکنی ٹیم نے پاک آرمی کے ساتھ بذریعہ ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، اس کے علاوہ 50خاندانوں تک اشیائے خورونوش پر مشتمل فوڈ پیکجز پہنچائے گئے۔ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ جو کہ50ٹینٹ اور200 ترپالوں پر مشتمل ہے بھی پہنچا دی گئی ہے۔الخدمت کے 50سے زائد مقامی رضاکاران کو کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ جبکہ ضرورت کے پیشِ نظر مزید امدادی سامان بھی جلد پہنچا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاک آرمی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔بدصوات نالے میںمسلسل گلیشئیر کے پگلنے کے باعث دریا اشکومن بدصوات کے مقام پر جھیل کی شکل اختیار کرگیا ہے جس سے 50 گھر ایک پرائمری سکول اور کچھ دکانیں زیر آب آئی ہیں، دوسری طرف اشکومن کے کئی دیہات جن میں بدصوات، برتھ، مترمدان، گنج آباد، دوارداس، بورتھ، شیری روئی، مترم دان، بوق یازبین کے 600 گھرانوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ واحد زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متاثرین کی ایک کثیر تعدادابھی بھی ہماری امداد کی منتظر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.