Urdu News and Media Website

الخدمت فاؤنڈیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی سانحہ پشاور کی مذمت

لاہور(نیوزنامہ)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشتگردی ایک بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم پسماندگان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے پشاور کے علاقے محلہ جٹن یکاتوت میں ہونے والے دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں 7لاشوں کو الخدمت کی ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچایا گیا۔ اس آپریشن میں الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے صدر فدا محمد سمیت 35رضاکاران اور 5 ایمبولینسز نے حصہ لیاجبکہ اس آپریشن کی قیادت الخدمت خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.