Urdu News and Media Website

بجلی کے کھمبوں اور تاروں پر امیدواروں کی فلیکسز لگانے کارحجان

رینالہ خورد(راؤعتیق گوہر)بجلی کے کھمبوں اور تاروں پر امیدواروں کی فلیکسز لگانے کارحجان بے روزگا ر نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے پر مجبور کئی جان کی بازی ہار گئے انتظامیہ نوٹس لے تفصیلات کے مطابق اس بار انتخابات کے دوران پینافلیکسز لگانے اور اشتہار بازی کا رحجان تیزی سے بڑھتا نظر آرہاہے لیکن تشویش ناک امر یہ ہے کہ امیدواروں کی طرف سے مقابلہ بازی میں انتہائی آگے بڑھتے ہوئے پینافلیکسز بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی تاروں پر لگائی جارہی ہیں شہر بھر میں بجلی کے تمام کھمبے اور تاریں فلیکسز سے بھری پڑی ہیں جوبار بار بجلی ٹرپ کئے جانے اور ٹرانسفارمرز کے جل جانے کاباعث بھی بن رہی ہیں بے روزگارنوجوان چند روپے کی خاطر بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر فلیکسز لگاتے جگہ جگہ نظر آرہے ہیں جوکہ انتہائی خطرناک عمل ہے گذشتہ ایک روزقبل موضع چوچک کا رہائشی نوجوان عمران بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی 183سے امیدوار مہر محمدجاوید کی فلیکس لگارہاتھا کہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراگیا اور کرنٹ کی شدت سے موقع پر دم توڑ گیا اسی طرح کے متعدد واقعات ضلع میں کئی جگہ پر ہوچکے ہیں انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں پر پینافلیکسزلگانے پر پابندی لگائے اور خلاف ورزی پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائے۔

آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے مثبت سوچ لیکر آگے بڑھنا ہے:رائے حسن سکندر،چوہدری سلیم
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے142سے امیدوار رائے حسن سکندراور حلقہ پی پی 189سے امیدوار چوہدری سلیم صادق نے کہاہے کہ عمران خان ملک کی خوشحالی اور استحکام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تعصب پرستی برادری ازم اور انا پرستی کو ختم کرکے مثبت سوچ لیکر آگے بڑھنا ہے اور یہ سب کچھ ووٹ کے صیح استعمال پر منحصر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیارائو حسن سکندر اقبال نے مزید کہاکہ میرے والد سابق وفاقی وزیردفاع رائو سکندر اقبال کو ضلع اوکاڑہ کی عوام نے محسن اوکاڑہ کا خطاب دیااور انہیں قائدتعمیر شہر بھی کہاجاتاہے حلقہ کے عوام باخوبی جانتے ہیں کہ اپنے ہر دور اقتدار میں رائو سکندر اقبال مرحوم نے علاقائی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے جو اقدامات کئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اوکاڑہ کو پنجاب کا مثالی ضلع اور انڈسٹریل زون بنانا انکا خواب تھا جو انکی وفات سے ادھورا رہ گیا اللہ رب العزت نے عزت دی تو کامیاب ہوکر انکے ادھورے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے 25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگاکر باشعور اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

شیخ برادری کے سرکردہ رہنمائوںکامشاورتی بیٹھک میں شمولیت کااعلان
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)شیخ برادری کے سرکردہ رہنمائوں شیخ محمدانور، شیخ محمدآصف، شیخ محمدنعیم، شیخ غلام محی الدین، شیخ محمدفیصل، شیخ محمدعادل اور دیگران کاحلقہ این اے141اور پی پی 183سے کسی بھی امیدوار کی حمایت کیلئے قائم مشاورتی بیٹھک میں شمولیت کااعلان مشاورتی بیٹھک کے بانی رائو عتیق گوہر کی طرف سے حلقہ این اے 141اور پی پی 183میں حمایت کردہ امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کااعلان بتایا جارہاہے کہ آج شہر کے بڑے گھرانوں کے سربراہان بھی اس مشاورتی بیٹھک میں شامل ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.