Urdu News and Media Website

طب نبوی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے۔ حکما

لاہور (نیوزنامہ) متحدہ حکماء محاذ پاکستان ، حکمت کونسل آف پاکستان اور نیشنل کونسل فار اسلامک طب کا مشترکہ اجلاس پروفیسر حکیم شاہد اقبال ظہیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر ، حکیم ایم این اے عارفی اور حکیم محمد افضل میو نے شرکت کی۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طب نبوی ہی میں تمام بیماریوں کا سو فیصد علاج موجود ہے۔ کینسر، ہیپاٹائٹس، شوگر ، جلد کی جملہ امراض طب نبوی سے دوری کا نتیجہ ہے۔ امریکہ، برطانیہ، یورپ سمیت کسی کافر ملک میں طب نبوی کے علاج پر پابندی نہیں ہے لیکن پاکستان جو اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے اس میں آئے روز ختم نبوت ﷺ ، قانون توہین رسالت، طب نبوی پر شب و خون ماراگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان قوانین اور رسول اللہ ﷺ کے طریقہ علاج کوعطائی کہنے والے اور سازشیں کرنیوالے حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنادیا ہے ۔ آئند ہ جوبھی طب نبوی کے خلاف ہرزہ سرائی کریگا وہ عذاب الہیٰ سے نہ بچ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب نبوی کے حق میں جسٹس علی محمد چوہان فیصلہ دیتے ہوئے وارننگ بھی دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود دوسرے عطائیوں کی آڑ میں طب نبوی کے دواخانوں کوبند کرکے خانہ پوری کی جارہی ہے۔ توہین عدالت ، توہین رسالت کا ارتکاب کررہے ہیں۔ جس پر 295-Cکا اطلاق ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست تک تمام طب نبوی کے خانوں کو کھولا جائے۔ بصورت دیگر ہم تمام مذہبی جماعتوں کے علماء و حکماء پر مشتمل کمیٹیاں بنارہے ہیں۔ جو انشاء اللہ تعالیٰ کو عوام کو خطبات جمعہ میں طب نبوی کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.