Urdu News and Media Website

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے زرداری اور بہن فریال تالپور کو طلب کر لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سپریم کورٹ کی ہدایت پرآصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہےجس کے بعد اب وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔تفصیلات کے مطابقایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سپریم کورٹ نے بھی اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے سندھ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔دونوں شخصیات کو پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں کل 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے