Urdu News and Media Website

نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے کی عبرتناک سزا ملے گی:رانا وحید

شیخوپورہ(نمائندہ نیوز نا مہ) تحریک انصاف کے ضلعی سینئرنائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 143رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ غریب عوام کا خون نچوڑ کر اپنی تجوریاں بھرنے والوں کا انجام قریب ہے، ن لیگ کے امیدوارمنہ چھپاتے پھر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اشرافیہ کی لوٹ مار کا کوئی جواب نہیں ہے، شریف برادران اپنے کئے کی سزا پارہا ہے انہیں عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے کی عبرتناک سزا ملے گی ابھی تو ان کی ذلت ہوئی،بہت جلد جیل بھی جائینگے، احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف،مریم نواز اور اشتہاری بچوں کے خلاف اہم فیصلہ سنائے گی،امید ہے کرپٹ خاندان گرفتار ہو گااور جیل جائے گاپاکستان کی عوام آنکھیں کھولیں اور لٹیرے شریف برادران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس لٹیرے اور غدار خاندان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کر دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.