Urdu News and Media Website

تحریک انصاف ملکی سلامتی وخوشحالی کی ضامن جماعت ہے :ڈاکٹر نعمت علی جاوید

شکرگڑھ(اشتیاق ربانی)تحریک انصاف ملکی سلامتی وخوشحالی کی ضامن جماعت ہے ، اور کرپشن کے نظام کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی، ہم نے سابق ادوار میں علاقہ کی تقدیر بدل دی ہے ،جیت کر ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 47کے امیدوار ڈاکٹر نعمت علی جاوید نے یوتھ کنونشن اور جموال جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید، رہنما پی ٹی آئی وجیہہ اکرم، امیدوار این اے77 میاں رشید و دیگر نے خطاب میں کہا کہ ہم عمران خان کے منشور کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، عوام ہمارا ساتھ دے اور ملک میں جاری لوٹ مار،کرپشن کے خلاف جہاد میں ہماراساتھ دیں ، ہم دو پاکستان نہیں ایک پاکستان کی طرف بڑ ھ رہے ہیں ،جس کا آغاز 25جولائی کو نئے طلوع ہونے والے سورج سے ہوگا، ملک میں عمران خان سے بڑھ کر محب وطن لیڈر کوئی نہیں ،نوجوانوں کے ساتھ اس بات کا عہد کرتے ہیں ، عمران خان کی سوچ اور ویثرن کے مطابق بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہراول دستہ بنیں گے ، ن لیگ دن بدن دفن ہوتی جا رہی ہے ، اسکے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لئے نوجوان ساتھ دیں ۔اسمو قع پر نوید اختر سابق ناظم سٹی، امجد شہزاد، چوہدری نعمان یحیی، جبار خان رہنما پی ٹی آئی ، عبدالغفار ، امجدسلامت سابق صدر بار، عابد بشیر، آصف خان ، ڈاکٹر الطاف خان ، ،عمر رضا ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر نجم ، توقیر بابر ودیگر موجود ہے

معروف روحانی بزرگ نواب بابا غلام محمد کا سالانہ 3روزہ عرس کا آغاز جمعرات سے ہوگا
شکرگڑھ(اشتیاق ربانی)معروف روحانی بزرگ نواب بابا غلام محمد کا سالانہ 3روزہ عرس کا آغاز جمعرات سے ہوگا، نواحی قصبہ کوٹ نیناں کی روحانی درگاہ بابا نواب غلام محمد کے سجادہ نشین نواب طاہر حیسن نقشبندی،نواب جعفر،نواب مظاہر حسین اورنواب اسرار احمد کے مطابق انکے بزرگ وار کے سالانہ3 روزہ عرس کی تقریبات 5،6,7جولائی بروز جمعرات سے شروع ہو رہی ہیں ،پہلے روز دربار کو غسل دیاجائے گا،دور دراز سے آنے والے معززین مہمانوں اور عقیدت مندوں کی حسب روایت انکی تکریم کی جائے گی اور بہترین کھانے سے ضیافت کی جائے گی،عرس کے موقع پر محفل نعت ،محفل ذکر و اذکاراور خطابات کا سلسلہ جاری رہے گا،7جولائی کو مزکزی محفل کا انعقاد ہوگا جسکی صدارت پیر سید ظفر اقبا ل عابد حسین شاہ آف علی پور سیداں شریف کرینگے، اور ختتامی خصوصی دعا کروائنیگے،اسموق پر علاقہ بھر کے سماجی و سیاسی شخصیات کو دعوتی کارڈز بھی تقسیم کئے گئے جو شرکت کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.