Urdu News and Media Website

رینالہ خورد:چیئرمین یوسی نعیم گجر نے جگنو محسن کی حمایت کااعلان کردیا

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)چیئرمین یوسی نعیم گجر نے جگنو محسن کی حمایت کااعلان کردیا انکے ساتھ وائس چیئرمین رانا احتشام الحق اور یو سی کے تمام کونسلرز اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی حمایت کرنے والوں میں شامل تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معروف سیاسی رہنما چیئرمین یونین کونسل59چوہدری نعیم گجر نے گذشتہ روزوائس چیئرمین یوسی رانا احتشام الحق ایڈووکیٹ، یوسی کونسلرزافضل بٹ، سکندر حیات رندھاوا، سیدعلی جاوید شاہ، رائو افضل، چوہدری عاشق اور علاقہ کی نمائندہ شخصیات عبدالصمد گجر ایڈووکیٹ، بشیر حسین نمبردار، چوہدری عبدالستار گجر، انجینئر وقاص سعید، رائو منظور احمد، چوہدری علی رضا گجر، بابا صابرجٹ کے ساتھ مل کر متفقہ طور پر المحسن گروپ کی قائدآزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184سیدہ جگنو محسن کرمانی کی حمایت میں ایک بڑے جلسے کااہتمام کیا سیدہ جگنو محسن کرمانی سجادہ نشین داودبندگی کرمانی سید حسین عباس کرمانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک طارق جاوید ننھا، معروف سماجی رہنما رائو عتیق گوہر، چیئرمین یوسی رائے مشتاق احمد کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچی تو پنڈال میں بیٹھے ہوئے ہزاروں افراد نے انکا والہانہ استقبال کیاان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انکے حق میں مسلسل نعرہ بازی ہوتی رہی سیدہ جگنو محسن نے اس پرتپاک استقبال پر جلسہ کے شرکاء کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس جوش اور ولولے سے چوہدری نعیم گجر اور انکے ساتھیوں نے یونین کونسل سے میری حمایت کااعلان کیا ہے میں اس پنڈال کے معززین کو گواہبناکر وعدہ کرتی ہوں کہ اللہ رب العزت نے کامیابی دی تو حلقہ کے عوام کی خدمت بھی اس جوش اور جذبے سے کرتے ہوئے انکی محبتوں کا قرض اتارنا اپنا فرض سمجھوں گی انہوں نے کہاکہ خدمت کی سیاست کرنا المحسن گروپ کا مشن ہے تعصب پرستی اور برادری ازم کی سیاست سے بالا تر ہوکر حقیقی معنوں میں علاقائی خوشحالی اور تعمیروترقی کیلئے موثر اقدامات کرتے رہیں گے جلسہ سے ملک طارق جاوید اور چوہدری نعیم گجر نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.