Urdu News and Media Website

دبنگ خان کو بدترین اداکار قرار دینے پر پرستار آگ بگولہ ہو گئے

ممبئی (ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو گوگل سرچ انجن نے بدترین اداکار قرار دے دیا جس پر سلو میاں کے پرستار آگ بگولہ ہوگئے۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے گوگل سرچ انجن پر ’ورسٹ بالی وڈ ایکٹر‘ یعنی بالی وڈ کا بدترین اداکار لکھا تو گوگل نے سلمان خان اور ان کی پروفائل نمایاں کی۔ گوگل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سلو میاں کے پرستار ٹوئٹر پر بھڑک اٹھے اور لکھا کہ یہ ان کیلئے حیرانی کی بات ہے۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو فلم بینوں کی جانب سے منفی رد عمل کا سامنا ہے تاہم پھر بھی فلم عید کے پہلے ہی ہفتے میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے۔فلم میں سلمان خان کے مدمقابل انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے ٗ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سرانجام دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.