Urdu News and Media Website

الخدمت فاؤنڈیشن اور سی ایف سی گروپ کے تعاون سے مختلف ہسپتالوں کے چلڈرن وارڈز میں زیرِ علاج سینکڑوں مریض بچوں میں عیدی کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم

لاہور(نیوزنامہ) عید کے موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن اور سی ایف سی گروپ کے تعاون سے سٹریٹ چلڈرن، یتیم بچوں اورمختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج سینکڑوں مریض بچوں میں عیدی،نئے کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد کی زیرِ قیادت الخدمت رضاکارپروگرام سے رانا حسن، الخدمت لاہور کے فنانس سیکرٹری مغیث شاہد اور الخدمت رضاکاران نے شیخ زید، جنرل اور ثریا عظیم ہسپتال کے چلڈرن وارڈز کا دورہ کیا اوروہاں زیرِ علاج مریض بچوں میںکپڑے، عیدی اوردیگر تحائف تقسیم کئے جبکہ ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر افضال اورڈاکٹر خبیب شاہد بھی موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر احمد جمیل راشد نے کہا کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور اورالخدمت کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کوتہہِ دل سے عیدکی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ایسے موقعوںپر ان لوگوں بھی ضروریاد رکھیں جو کسی وجہ سے یہ خوشیاں منانے سے محروم ہیں۔انھوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال ملک بھر میں ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے تاکہ معاشرے کے مستحق اور نادار طبقے کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کیا جاسکے۔اس سال بھی ملک بھر میں یتیم بچوں، اسٹریٹ چلڈرن،بے سہارا معمر افراد اور ہسپتالوں میں زیرِ علاج بچوں،ان کے لواحقین اور دیگر مستحقین کے لئے افطارڈنرز،عیدی اور عید کے تحائف کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.