Urdu News and Media Website

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق د یاجائے ۔محمدناصراقبال خان

لاہور(نیوزنامہ)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے دل اپنے وطن اورہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ریاست انہیں فوری طورپرووٹ کا حق د ے کیونکہ وہ ہمارے اپنے ہیں۔جس کی محنت ومشقت سے گھر کاچولہاجلتا ہواس کے بغیر اہل خانہ اپنے مستقبل بارے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔برطانیہ سمیت یورپی ملکوں کے ووٹرز نے اوورسیز پاکستانیوں کوکئی بارمنتخب کیا،انہیں اپنے ملک کی اسمبلیوں سے باہررکھنا ایک سازش ہے ۔اوورسیزپاکستانیوں کو تعصب اورحسد کے تحت انتخابی سیاست سے دور رکھنے والے مقامی سیاستدانوں کوان کے مقابل اپناآپ بہت چھوٹالگتا ہے،اگریورپی ملک بہت برے ہیں تو وہاںمقامی سیاستدانوں کے بیش قیمت اثاثوں کاکیا جواز ہے۔ظاہرہے اوورسیزپاکستانیوں کے قومی سیاست میں سرگرم کرداراداکرنے سے زیادہ ترمقامی سیاستدانوں کی دکان بندہوجائے گی ۔ ریاست ایسااقدام وانتظام کرے جس کے تحت تارکین وطن اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ د ے اورخودامیدوار کی حیثیت سے ووٹ لے بھی سکیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ریاست اپنے بیرون ملک مقیم شہریوں کی صلاحیتوں سے مستفیدہوسکتی ہے،دنیا کے متمدن اورمہذب ملکوں میں مقیم اوورسیزپاکستانیوں کے مشاہدات وتجربات سے ہمارے ریاستی نظام میں یقینانمایاں بہتری آئے گی۔قومی سیاست اورحکومت میںاوورسیزپاکستانیوں کاجوحصہ بنتا ہے وہ انہیں دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن نے جہاںقومی معیشت کوسہارادیاوہاں زمینی وآسمانی آفات کے دوران بھی امدادبھجوائی ،ان کے بغیر انتخابی سیاست کی کوئی وقعت نہیں ہے۔پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کو اوورسیزپاکستانیوں سے پارٹی فنڈز وصول ہوتے ہیں مگران میں سے کسی جماعت نے ان کے اس بنیادی حق کیلئے سٹینڈنہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرتارکین وطن امریکہ ، برطانیہ اوریورپی ملکوں میں براہ راست انتخابی سیاست میں شریک اورارکان پارلیمنٹ منتخب ہوسکتے ہیں توان کا آبائی ملک انہیں اس حق سے کس طرح محروم کرسکتا ہے۔دوہری شہریت نہیں بری شہرت والے پاکستان کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرجیل میں بند ملزمان ووٹ د ے اورلے سکتے ہیں توپھراوورسیزپاکستانیوں کیوں نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.