Urdu News and Media Website

بمبئی حملوں پر نوازشریف کابیان گمراہ کن ہے:مہر محمد جاوید

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماامیدوارحلقہ پی پی 183علاقہ کی ہردلعزیز سماجی شخصیت مہر محمد جاوید نے کہاہے کہ سیاست میں ناکامی نوازشریف ذہنی توازن کھو بیٹھے بمبئی حملوں پر نوازشریف کابیان گمراہ کن ہے وہ تسلسل کے ساتھ قومی اداروں بالخصوص عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف نام نہاد بیانیہ پیش کرکے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کررہے ہیں اگر ان کا موجودہ رویہ تبدیل نہ ہوا تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے بمبئی حملوں سے متعلق انکا تازہ بیان ملکی سلامتی پر خودکش حملہ ہے محسوس ہورہاہے جیسے موصوف وزارت عظمیٰ چھن جانے اور عوام میں پائی جانے والی شدید نفرت کو دیکھتے ہوئے نیم پاگل ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان سابق سول جج چوہدری محمدجمیل ایڈووکیٹ کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعددبرادریوں کے سرکردہ رہنمائوں نے مہر محمدجاوید کی بھرپور حمایت کااعلان کیا مہر محمدجاوید نے کہاکہ عمران خان نے قائداعظم محمدعلی جناح کے اصولوں پر سیاست کی ہے اور عام آدمی تک کے ذہن میں کرپشن زدہ سیاست سے چھٹکاراپانے اور کرپٹ عناصر کو سزادیئے جانے کا شعور بیدار کردیا ہے عمران خان کے منشور نے تحریک انصاف میں نئی روح پھونک دی ہے جس کی وجہ سے ہر دیہات، قصبہ اور شہر کی گلی گلی سے پارٹی کارکن سونامی کی طرح قائد کا پیغام لیکر نکل چکے ہیں آئندہ آنیوالا صرف اور صرف پی ٹی آئی کا ہوگا یہ قوم ثابت کررہی ہے۔

رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے:پیر صوفی امجد
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)معروف عالم دین پیر صوفی امجد ظاہر روحانی المعروف روحانی بابا نے کہاہے کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں مومنین کا رزق بڑھادیاجاتاہے اللہ رب العزت رحمت کے سارے دروازے کھول دیتے ہیں اور شیاطین کو پابندسلاسل کردیاجاتاہے روزہ خالق ومخلوق کے درمیان پوشیدہ عمل ہے اور روزہ رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے خالق کائنات کافرمان ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا ان خیالاے کااظہار انہوں نے جماعت اہلسنت تحصیل رینالہ خورد کے نمائندہ علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہی وہ پاک مہینہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں آیاہے ارشادربانی ہے کہ رمضان کے مہینہ میں قرآن کریم نازل ہوااور اسی ماہ میں ہزاروں راتو ں سے افضل رات لیلۃ القدر بھی آتی ہے انہوں نے علماء کرام پر زوردیاکہ وہ ماہ رمضان کے مہینے کی برکت ،روزہ کی اہمیت اور اس ماہ میں اجرثواب کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا فرض احسن طور پراداکریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.