Urdu News and Media Website

ڈیم کے ٹوٹنے سے بڑی تباہی، 54افراہلاک ہو گئے

نیروبی(ما نیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی پھیل گئی، 54افراد لقمہ اجل بن گئے،سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل بارش کے نتیجے میں ناکورو کاؤنٹی میں واقع ایک ڈیم کی دیوار میں چھید ہو گیا، جس کے باعث قریبی نشیبی علاقہ زیر آب آ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتوں سے جاری شدید بارش کے باعث پاٹل ڈیم ٹوٹا، جس کے باعث تباہی پھیلی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ اس حادثے کے باعث کم ازکم 47 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.