Urdu News and Media Website

لندن:مسلم ماڈل کو حجاب کی وجہ سے بیوٹی مہم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم ماڈل ماریا ادریسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حجاب پہننے کے باعث بیوٹی (اشتہاری) مہم میں شامل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ماریا ادریسی کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب پہننے کی وجہ سے بیوٹی مہم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ماریا نے کہا کہ وہ یہ سن کر صدمے کا شکار ہوگئیں کہ انتظامیہ نے انہیں بورڈ میں اس وجہ سے شامل نہیں کیا کہ وہ حجاب پہننے اور مسلمان ہونے کے باعث کم خواتین کو اپنی جانب مائل کر پائیں گی۔ ماریا نے انکشاف کیا کہ انہیں میری شخصیت سے اور میری ماڈلنگ کی قابلیت سے کچھ لینا دینا نہیں، ان کا ماننا ہے کہ میں حجاب پہنتی ہوں اس لیے لوگ ان کے پراڈکٹ (لباس) نہیں خریدیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.