Urdu News and Media Website

عمران خان کی قیادت وقت کی ضرورت ہے:راؤ حسن سکندر

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 142 رائو حسن سکندر نے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت وقت کی ضرورت ہے ملک کی سالمیت استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کااقتدار میں آنا اور پارٹی قائد عمران خان کا وزیر اعظم بننا پاکستان کے بہترین خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے اس سوچ اور ویژن کو اب عام آدمی بھی سمجھنا شروع ہوگیا ہے یہی وجہ ہے ہر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہر روز بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس سے آنیوالے انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں اپنے انتخابی حلقہ میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ میرے والد محترم رائو سکندر اقبال مرحوم سابق وفاقی وزیردفاع نے اپنے دور اقتدار میں اوکاڑہ کو مثالی بنانے کیلئے سنہری اقدامات کئے اور علاقائی تعمیر وترقی کیلئے انکی خدمات کر ہر باشعور شخص قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے ان شاء اللہ والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقائی محرومیوں کاازالہ کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اصلاحات سے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں: رانا عباد علی ڈپٹی ڈی ای او رینالہ خورد
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اصلاحات سے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ کی شرح میں 100فیصد اضافہ ہواہے امیر اورغریب کے بچے یکساں تعلیمی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ان خیالات کااظہار رانا عباد علی ڈپٹی ڈی ای او رینالہ خورد نے تحصیل بھر کے سوسے زیادہ پرائمری اور ایلمنٹری سکولز کے سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری100فیصد کرنا ہماراٹارگٹ ہے اور ہم نے کافی حد تک اپنا ٹارگٹ پوراکرلیاہے جسکی بدولت ضلع اوکاڑہ اس سال پی ای سی کے سالانہ امتحان میں دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن پر رہاہے جبکہ وزیراعلیٰ روڈ میپ رینکنگ میں بھی ضلع اوکاڑہ ساتویں مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہاہے اس ضمن میں انہوں نے مسز ناہید واصف سی ای او اوکاڑہ اور ڈاکٹر خادم حسین ڈی ای او ایلمنٹری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اس موقع پر ضلع بھر کے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہاکہ انکی محنت سے تعلیمی میدان میں ضلع اوکاڑہ کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا شرف حاصل ہواہے اس موقع پر انہوں نے100فیصد نتائج کے حامل ایلمنٹری اور پرائمری ہیڈز کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جن میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 18ون ایل کے صدر معلم لیاقت علی نیئر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 3ون آر کے چوہدری منور حسین گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 5ون آر اے کے رائو تنویر احمد گورنمنٹ ایلمنٹری 10ون اے ایل کے سید خالد محمود شاہ گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 5ون اے ایل کے چوہدری صدام حسین اسطرح گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 32ون اے ایل کے محمدعلی بھی شامل ہیں اساتذہ نے محکمہ تعلیم بالخصوص رانا عبادعلی ڈپٹی ڈی ای او رینالہ خوردکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور عزت افزائی پر شکریہ اداکیا۔

چیئرمین مجلس عاملہ رینالہ پریس کلب حاجی سعیدالرحمٰن کی پھوپھی انتقال کرگئیں
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)معروف مذہبی وتاجر رہنمائوں حاجی محمدمنشاء ظفر(مرحباجیولرزوالے)حاجی محمدخالد صراف، حاجی محمدطارق صراف کی ہمشیرہ اور مقامی صحافی چیئرمین مجلس عاملہ رینالہ پریس کلب حاجی سعیدالرحمٰن کی پھوپھی گذشتہ روزانتقال کرگئیں مرحومہ کی نمازجنازہ میں علاقہ بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی علاوہ ازیں صدر رینالہ پریس کلب رائو عتیق گوہر کی زیرصدارت پریس کلب کے تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی خصوصی دعاکی گئی اس موقع پر عہدیداران وممبران پریس کلب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.