Urdu News and Media Website

رینالہ خورد کی اہم خبریں

کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری،تمام میڈیکل سٹورز اور فارمیسی سنٹرز بند ،مریض خوار
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری تحصیل بھر میں تمام میڈیکل سٹورز اور فارمیسی سنٹرز بند مریض خوار تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل رینالہ خوردمیں بھی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پنجاب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام میڈیکل سٹورز، فارمیسزادویات کے ڈسٹری بیوٹرزاور ہول سیل ڈیلرز نے تیسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طاہر ریاض ، جنرل سیکریٹری سرور بھٹی ودیگر عہدیداران کنور بلال ایوب، چوہدری محمدشہباز نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت1976کے ڈرگ ایکٹ کو فوری طور پر بحال کرے اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم قابل قبول نہ ہوگی2012کے پاس کئے گئے غلط آرڈینس میں حکومت نے کسی بھی سٹیک ہولڈر کو شامل نہ کیاتھا اور من مرضی قوانین لاگو کئے کچھ عرصہ قبل بھی ہماری ہڑتال ہوئی جس میں حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ متنازعہ قوانین کو ختم کرکے2017 آرڈنیس میں ترمیم شدہ بل پاس کیاجائے گا لیکن اس کالے قانون کو ختم نہ کیاگیا ہم نے مطالبات کی منظوری کیلئے 25اپریل ڈیڈلائن دی تھی لیکن حکومتی بے حسی برقرار ہے ہم پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر مطالبات کی منظوری تک شٹرڈاون ہڑتال جاری رکھیں گے دوسری طرف ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مریض اور انکے لواحقین مارے مارے پھر رہے ہیں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں مریض زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ذرائع کے مطابق ہڑتال اسی طرح جاری رہی تو اگلے چند گھنٹوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی مریض زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

معروف سیاسی وسماجی رہنما ڈاکٹر ملک بشیر احمد کا جواں سالہ بیٹا دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)معروف سیاسی وسماجی رہنما ڈاکٹر ملک بشیر احمد کا جواں سالہ بیٹا ملک عامر بشیر گذشتہ روز دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم کی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی نمازجنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کو تارے شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
رینالہ کورد(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری امیدوار حلقہ پی پی183عارف خاں لشاری نے کہاہے کہ آج مینارپاکستان کے مقام پر پی ٹی آئی کے جلسے میں ضلع بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے144پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی قیادت میں بہت بڑاقافلہ جلسہ گاہ پہنچے گا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ضلع کے تمام امیدواروں اور عہدیداران سے اس سلسلے میں مکمل رابطہ ہے پارٹی کارکنوں پر مشتمل منظم قافلہ اپنی مثال آپ نظر آئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.