Urdu News and Media Website

29اپریل کو مینارپاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا :مہر محمد جاوید

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما امیدوار حلقہ پی پی 183 مہرمحمد جاوید نے کہا ہے کہ29اپریل مینارپاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا اس دن پی ٹی آئی اور پوری قوم عہد کرے گی کہ انہوں نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے جس میں غریب امیر، حاکم اور محکوم میں کوئی فرق نہیں ہوگا قانون کی مکمل پاسداری اور ہر سو میرٹ کابول بالا نظر آئے گا عمران خان کی 22 سالہ محنت رنگ لے آئی پوری پاکستانی عوام نیاپاکستان کے ایجنڈے پر اکٹھی ہوچکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی پی 183 میں لاہور مینارپاکستان کے مقام پر ہونیوالے جلسہ کے سلسلہ میں عوام رابطہ مہم کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ ضلع بھر سے پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی سیکریٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی قیادت میں بڑاقافلہ جلسہ گاہ پہنچے گا اس سلسلے میں پارٹی کے عہدیداران ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں انکاکہنا تھاکہ ضلع کے پارٹی قافلے میں حلقہ پی پی183 سے پارٹی کارکنوں کی شمولیت مثالی ہوگی جو جلوس کو چارچاند لگائے گی پارٹی ورکروں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے، ٹوپیاں، سکاف تقسیم کئے جارہے ہیں شہر کے داخلی وخارجی راستوں کے علاوہ اندرون شہر میں بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈز پر پارٹی پیغام کی فلیکسز اور گلی محلوں میں پارٹی پرچم لگاکر اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جارہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.