Urdu News and Media Website

نواز شریف الزامات کی سیاست کرکے اپنا دامن صاف نہیں کرسکتے:ندیم عباس کاظمی

شیخوپورہ(مدثر رحمن گوشی سے)پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر وحلقہ پی پی 140 کے امیدوار سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ نواز شریف الزامات کی سیاست کرکے اپنا دامن صاف نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی ہر دور میں احتساب سے عمل سے گزری اور ہمیشہ سرخرو ہوئی کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاست نظریہ کی بنیاد پر کی اور پیپلزپارٹی ہمیشہ شارٹ کٹ کی سیاست کی بجائے عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کرتی رہی ہے ۔ عوام آج مکافات عمل دیکھ رہے ہیں کہ بینظیر بھٹو شہید کو احتساب کے نام پر کورٹس اور کچہریوں میں پریشان کیا جاتا رہا ہے اور آج میاں نواز شریف خود اپنی بیٹی کے ہمراہ پیشیوں پر جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے فاروق نگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے کیونکہ شیخوپورہ کے عوام نے یہ بھی دیکھ لیا ہے کہ ایک ہی دور میں کئی کئی بار ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں جس پارٹی کے قومی لیڈر لوٹ مار کررہے ہیں ان کے ارکان بھی انہی کے طرز عمل کو اپنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.