Urdu News and Media Website

انور عباس انور کی کتاب ’’خاص لوگ‘‘ شائع ہوگئی۔

لاہور ( نیوزنامہ) سینیئر صحافی اور کالم نگار انور عباس انور کی کتاب ’’خاص لوگ‘‘ (کالموں کا مجموعہ شائع ہوگئی ہے۔ اس کتاب میں ان کے پچانوے بہترین کالمز شامل اشاعت کیے گئے ہیں۔ کتاب کے مصنف کے متعلق معروف صحافی ،تجزیہ نگار اور دانشور جناب حیدرجاوید سید، اکرم شیخ، ارشاد امین اور لندن میں مقیم اقوام متحدہ سے منسلک صحافی جناب ندیم سعید کی تحریں موجود ہیں جنہوں نے کتاب کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔کتاب میں ملکی سیاست سے جڑے اہم واقعات ، بین الااقوامی اور خطے کی صورتحال پر سیر حاصل مواد شامل کیا گیا ہے۔کتاب کو خاص لوگ پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے، جبکہ کتاب حاجی حنیف پرنٹنگ پریس لاہور سے طبع ہوئی ہے۔کتاب 320 صفحات پر مشتمل ہے اور اسکی قیمت400 روپے رکھی گئی ہے۔ سینیئر صحافیوں ، محمد سعید اظہر، ندیم نظر، شاہد جاوید ڈسکوی، مظہر عباس، میاں اشفاق سجاد انور سمیت دیگر نے انور عباس انور کی کتاب کو نئے اور نوجوان صحافیوں کے لیے ایک گرانقدر خزانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نوجوان صحافیوں کے ملکی اور بین الااقوامی حالات و واقعات کو سمجھنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔کیونکہ ’’خاص لوگ‘‘ کے مطالعہ سے ملکی سیاسی صورتحال اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے حالات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ کتاب کے مصنف حکمرانوں کے قصیدے نہیں لکھتے بلکہ بڑی ہمت ،جرات اور بے باکی سے اپنی بات کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ ان کے کالموں میں سچائی جھلکتی ہے۔ انور عباس انور ستائش کی تمنا نہ صلے کی پرواہ کے مصداق اپنا کام کیے جاتے ہیں۔ اکرم شیخ جو خود کئی متب کے مصنف ہیں اور سینیئر لکھاری بھی انہوں نے انور عباس انور کو ’’ذوال میں ابھرتی ہوئی آواز‘‘ قرار دیا ہے۔انور عباس انور کو ممتاز صحافیوں جناب محمود شام، پیام شاہ جہان پوری مرحوم، افضل صدیقی مرحوم اور ظہور عالم شہید، حیدر جاوید سید، اکرم شیخ ۔ارشاد امین اور محمد سعید اظہر جیسی بلند قلمی شخصیات کی راہنمائی لینے کا شرف حاصل ہے۔ اور انہوں نے ان سے بات کہنے کا ہنر بھی سیکھا ہے جو ان کی تھریروں سے عیاں بھی ہوتا ہے۔ کتاب خاص لوگ پبلیکیشنز 19/A ایبٹ روڈ لاہور اور مصنف انور عباس انور 03004597873) )32کلو میٹر لاہور جڑانوالہ روڈ شرقپور شریف سے براہ راست بھی طلب کی جا سکتی ہے
گذشتہ دنوں کتاب کے مصنف کی جانب سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور سکریٹری اطلاعات چودہری منظور احمد اور روزنامہ الشرق انٹرنیشنل کے ایڈیٹر جناب محمد ناصر اقبال خان کو کتاب پیش کی گئی۔کتاب کی تقریب رونمائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انور عباس انور نے قوی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتہ میں تقریب رونمائی ہوگی جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چودہری قمر زمان، چودہری منظور احمد، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین ، معروف صحافی ،دانشور اور تجزیہ نگار حیدر جاوید سید، اکرم شیخ، ارشاد امین، جناب محمد اصغر عبداللہ ، جناب محمد سعید اظہرمحمد یسین خان سحر، پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز میاں ،سکریٹری عبدالمجید ساجد، خواجہ فرخ سعید خطاب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.