Urdu News and Media Website

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹرسےبھاری مقدار میں منشیات بر آمد

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ڈھاکا پریمیر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔مقامی پولیس چیف کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔بنگلہ دیشی حکومت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میتھ کی گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

تبصرے