Urdu News and Media Website

بھارت میں 11سالہ لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنا نے کے بعد قتل کر دیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں ایک 11 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،پولیس نے کہاہے کہ جرم کے ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی، نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا تازہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پیش آیا۔ سورت کے پولیس کمشنر ستیش شرما کے مطابق لڑکی کی لاش چھ اپریل کو ایک ہائی وے کے قریب سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔شرما کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کی عمر محض 11 برس تھی تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی اور اسی باعث ارد گرد کے علاقوں کی پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اس لڑکی کے ورثاء کی تلاش میں مدد کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.