Urdu News and Media Website

مرچیں کھانے کے مقابلہ میں شریک شوقین ہسپتال پہنچ گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں مرچوں کا شوقین اسپتال پہنچ گیا،میڈیا کے مطابق نیویارک میں کوپرز ٹاون کے بیسٹ میڈیکل سینٹر کی ایمرجنسی میں 34 سال کا ایک شخص سر میں شدید درد کی وجہ سے آیا۔بظاہر صحت مند شخص سے جب وہاں موجود ڈاکٹر کلوتھوگن گوناسکرن نے بات کی تو انکشاف ہوا کہ موصوف مرچیں کھانے کے مقابلے میں شریک تھے اور مقابلہ جیتنے کے چکر میں پوری کیرولائنا ریپر مرچ کھا گئے۔جس کے بعدسر چکرا گیا اور درد کے شدید جھٹکوں نے اسپتال کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ کیرولائنا ریپر مرچ کا دنیا کی تیز ترین مرچوں میں شمار ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.