Urdu News and Media Website

سابق امریکی صدر کی اہلیہ کی حالت نازک،علاج نہ کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن(ما نیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک ہوگئی جس کے بعد انکا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی اہلیہ 92سالہ باربرا بش کی حالت نازک ہے اور اب ان کا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ہوسٹن میں واقع دفتر کے مطابق باربرا بش کے علاج کے بجائے ان کی تیمارداری پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے باربرا بش کی بیماری اور انکی صحت کے حوالے سے مزید کوئی اطلاع نہیں دی گئی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کو حال ہی میں کئی مرتبہ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرانا پڑ ا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.