Urdu News and Media Website

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی پہلوان محمد بلال نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

گولڈکوسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیاکے شہر گولڈکوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کشتی کے 57 کلوگرام فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد بلال نے انگلینڈ کے جارج رام کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔محمد بلال کے کانسی کے تمغے کے ساتھ پاکستان کے ان کھیلوں میں تمغوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔اس سے قبل پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز، نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب نے بھی اپنے مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔پہلوان محمد بلال کی عمر 22 سال ہے اور ان کا تعلق پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔انہیں سیمی فائنل میںبھارتی پہلوان راہل آورے نے شکست دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.