Urdu News and Media Website

جامعہ فتحیہ میں سالانہ رزلٹ کی تقریب

لاہور(نیوزنامہ)جامعہ فتحیہ میں سالانہ رزلٹ کی تقریب جامعہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ کے استاد الحدیث پروفیسر مولانا یوسف خان نے کہا کہ مدارس میںبعثت نبویؐ کے مقاصدکی تعلیم دی جاتی ہے ،مدارس کے تعلیم وتربیت کا نظام دوسرے اداروں سے بہت بہتر اور معاشرہ کے لئے مفید ہے ۔مکہ مکرمہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان مولانا عمر عبدالحفیظ مکی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور تزکیہ نفس بہت ضروری ہے ورنہ یہ علم فساد کا باعث بن جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے ہمیشہ تزکیہ نفس کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے ،حافظ میاں محمد نعمان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ امسال کی طرح آئندہ بھی جامعہ فتحیہ طلبہ کی تعلیم وتربیت کو ہر ممکن مقدم رکھے گا ،انہوں نے کہا کہ جامعہ 144سال سے دینی وعصری علوم کی ترویج کے لئے کوشاں ہے اور انہوں نے کہا کہ جامعہ فتحیہ اپنے فضلاء کے بہتر مستقبل کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا اس پروقار تقریب میں جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ مدنی،کوالٹی منیجر مولانا احمد الراعی،مفتی شاہد عبید،مولانا غلام شافی،قاری محمد قاسم بلوچ،پروفیسر حافظ سعید عاطف،مفتی عبدالرحمن،مفتی شہاب الدین،مفتی عمران طارق،مولانا یاسر حنیف،قاری عطاء الرحمن ،مولانایوسف خان ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمرکے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.