Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

2نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے 4فی میل ٹیچرز کو لوٹ لیا
ڈسکہ (پرویزعالم بٹ )2نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے 4فی میل ٹیچرز کو لوٹ لیا ۔ ملزمان نقدی زیورات اور 2عدد موبائل فونز چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کی رہائشی فی میل ٹیچرزرخسانہ کوثر ، بشری زاہدہ اور شاہدہ جو کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لدھے میں تدریس کے فرائض سرا نجام دے رہی تھیں کہ سکول سے چھٹی کے بعد چاندگاڑی پر سوار ہوکر واپس ڈسکہ کی جانب آرہی تھیں کہ نواز شریف اسٹیڈیم کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر دن دیہاڑے چاروں خواتین کو ہراساں کر کے ان سے مجموعی طور پر 3000روپے نقدی 2عددسونے کی بالیاں اور 2موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ڈسکہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

زمیندار کی فصل تباہ کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج
ڈسکہ (پرویزعالم بٹ ) زمیندار کی فصل تباہ کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج تھانہ صد رکے علاقہ رنجہائی کے زمیندار انعام اللہ کی فصل ملزم قیصر رسول اور دو نامعلوم نے ٹریکٹرچلاکر تباہ کردی اور جاتے وقت ڈیرہ سے پلر ودیگرسامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں شہری نقدی ‘موبائل فونز ‘بھیڑوں سے محروم ہوگئے
ڈسکہ (پرویزعالم بٹ )چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں شہری نقدی ‘موبائل فونز ‘بھیڑوں سے محروم ہوگئے تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی بابا ہیرا کے سید اشتیاق حسین کے ڈیرہ سے ملزم تنویرحسین اور 2نامعلوم 14بھیڑیں اور بکریاں چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ طاہر تبسم بس میں سوار ہوکر سیالکوٹ جانے لگاتو ملزمان نرگس بی بی ‘اسامہ ‘وقاص اس کی جیب سے نقدی 48ہزار روپے ‘موبائل فونز نکال کرلے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرمقدمہ درج
ڈسکہ (پرویزعالم بٹ) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرمقدمہ درج ٹریفک انچارج اپنی ٹیم کے ہمراہ بناں میں کھڑاتھاکہ اسی دوران ملزم سجاد مسیح اپنی موٹرسائیکل پر آیا ٹریفک انچارج نے اس کو روک کر چیک کیاتواس نے جو نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر لگائی ہوئی تھی وہ جعلی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.