Urdu News and Media Website

علیم ڈار نے کر کٹ کی تاریخ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پا کستان کا نا م روشن کر دیا

لاہور (نیوز نا مہ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا فریضہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے آئی سی سی ایلیٹ آفیشل بن گئے ۔ علیم ڈار اب تک 350 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔علیم ڈارکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ساڑھے تین سو میچوں میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں ہے کہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اسی طرح ملک کا نام روشن کروں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.