Urdu News and Media Website

رینالہ خورد کی اہم خبریں

تحریک جموں وکشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام نمازجمعۃ المبارک کے بعد بے گناہ نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)تحریک جموں وکشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام آج بعد نمازجمعۃ المبارک جامع مسجد ابی ہریرہ غلہ منڈی کے مرکزی دروازہ کے سامنے بھارت کی جانب سے کشمیری بے گناہ نہتے مسلمانوں پر ظلم وبربریت اور معصوم شہادتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ترجمان تحریک جموں وکشمیر موومنٹ ابو خذیفہ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں دینی وسیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین خطاب فرمائیں گے انہوں نے میڈیاکے توسط سے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر چوہدری سلیم صادق کا نہتے اوربے گناہ کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم وبربریت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر چوہدری سلیم صادق نے بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم اور بربریت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی سرکار نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں آزادی کاحق مانگنے والے مسلمانوں کی شہادتوں پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلکہ اب وقت آگیاہے کہ اس ظلم پر مذمت کی بجائے اس مکار دشمن کی مرمت کی جائے 20نہتے مسلمان نوجوانوں کو شہید اور 100سے زائد کو زخمی کرکے بھارت کامکروہ داغ دار چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی چیئرمین عبدالوحید بھلر، ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور، ضلعی میڈیا ایڈوائزر رائو عتیق گوہر، تحصیل صدر رینالہ چوہدری شکیل احمد، جنرل سیکریٹری شیخ حماد رضا کے ہمرہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری سلیم صادق نے مزید کہاکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس دن کو یوم سوگ کے طور پر منائیں اور کشمیری مسلمانوں کی جدوجہدآزادی میں کھل کر بھرپور حصہ لیں اور مسلمانوں کے حقوق کی جنگ کو کلمہ کی بنیاد پر لڑیں تاکہ روزمحشر ہم اللہ اور اسکے رسولؐ کے حضور سرخروہوسکیں کہ ہم نے دین اسلام کیلئے اپنے حصے کافرض اداکیاتھا ورنہ ہمیں نہ ختم ہونے والی ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پیرطریقت رہبرشریعت عاشق رسولؐ استادالحفاظ قاری محمد عیسیٰ القاری قادری اویسی کے30ویں عرس مبارک کی 2روزہ تقریبات
رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پیرطریقت رہبرشریعت عاشق رسولؐ استادالحفاظ قاری محمد عیسیٰ القاری قادری اویسی کے30ویں عرس مبارک کی 2روزہ تقریبات آستانہ عالیہ قادریہ اویسیہ مرولہ شریف میں سجادہ نشین صاحبزادہ پیر خواجہ ڈاکٹر غلام رسول کی زیر صدارت شروع ہے پیر طریقت صاحبزادہ پیرعطاء المصطفیٰ جمیل کے مطابق عرس مبارک کی دوروزہ تقریب کے احتتام پر آج بعد نمازعشاء دربار شریف پر محفل نعت کا انعقاد کیاجائے گا جو فجر کی نمازتک جاری رہے گی محفل نعت میں ملک بھرسے ثناء خوان ہدیہ عقیدت پیش کریں گے اور علماء کرام نبی اکرمؐ کی سیرت مبارکہ پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.