Urdu News and Media Website

قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی شرکت

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو ئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ میاں نذیر احمد ،سینئر صحافی رانا محمد شبیر ،پرویز عالم بٹ ،ناصر محمود رانجھا،رانا غلام مصطفی کے علاوہ بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں سکول کے ننھے منھے بچوں نے ٹیبلو ،پی ٹی شو ،تقاریر وغیرہ پیش کر کے حاضریں کو محظوظ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں نذیر احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی ملکوں کی ترقی کا سبب بنتا ہے تعلیم انسان میں شعور کے ساتھ ساتھ اس میں آگے بڑھنے اور کامیابیاں حاصل کر نے کی لگن پیدا کر تی ہے آج کے یہ نونہال سپوت ہی آگے چل کر ملک کے اعلی عہدوں پر فائز ہوں گے اور ملک کی باگ دوڑسنبھالیں گے۔

تبصرے