Urdu News and Media Website

پورن اسٹارمی کی نئی دھمکی سے ٹرمپ کی مشکلات بڑھ گئیں

واشنگٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک)پورن اسٹارمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی دھمکی دے دی کہ ابھی تو میں نے کچھ بھی نہیں کہا۔پورن اسٹار اسٹارمی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔اسٹار می کے وکیل میکائیل ایوانتی کا کہنا ہے کہ اسٹار می بہت تفصیلی انکشافات بھی کرسکتی ہے،بہت کیچڑ اچھلے گی وہ ٹرمپ کو خوب پہچانتی ہے۔ وہ صدر کے ساتھ 2006ء کے افیئر اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں تفصیلات جاری کرنا چاہتی ہیں۔ اگر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ جھوٹ ہے تو وہ سامنے آکر کہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.