Urdu News and Media Website

بھارتی اداکار کو معاوضہ بڑھانا مہنگا پڑگیا

ممبئی(ما نیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو معاوضہ بڑھانے کیوجہ سے فلم سے ہاتھ دھونا پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے جہاں فلم ’حیدر‘ اور ’اڑتا پنجاب‘ میں شاندار ادکاری سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی اولین ترجیح بن چکے ہیں، اپنی اسی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے معاوضے میں اضافہ بھی کردیا ہے اس فیصلے کیوجہ سے شاہد کپور کو بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی فلم سے ہاتھ دھونا پڑے گا، کیونکہ اداکار کو زیادہ معاوضہ دینے پر رضامند نہیں ہیں۔اگر شاہد کپور اپنے اس فیصلے پر بضد رہے تو ان کی جگہ فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا جائے گا،جو نہ صرف اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں بلکہ انڈسٹری کو شاہد سے زیادہ ہٹ فلمیں دے چکے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.