Urdu News and Media Website

المحمدیہ روضہ سوسائٹی فیصل آ بادکے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کے حوالہ سے طلبا میں،ملی نغمے ،ٹیبلو ،تقریری، 3Dماڈلزودیگر مقابلے

ؒفیصل آباد(نیوزنامہ)المحمدیہ روضہ سوسائٹی فیصل آ بادکے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کے حوالہ سے مختلف سکولوں کے طلبا میں ،ملی نغمے ،ٹیبلو ،تقریری، 3Dماڈلزودیگر مقابلے کرائے گئے جس میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرپوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔بچوں کے ساتھ سکولوں کے پرنسپل اور ٹیچر ز نے بھی شرکت کی ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء نے نظریہ پاکستان کواجاگر کیااور اس بات پرزور دیا کہ پاکستا ن کے دفاع اورستحکام کے لیے اس نظریے کوہر گلی ہرکوچے میں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔المحمد یہ روضہ سوسائٹی کی طرف سے ’’میں پاکستان ہوں‘‘،عالم اسلام کی امیدوں کامرکزپاکستان اوردیگر موضوع پرطلباء کے درمیان تقریری مقابلے کروائے گے۔تفصیلات کے مطابق المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ملت چوک میں واقع مقامی ہال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔مقابلوں میںپرالائیڈسکول ،الحمد سکول،ٹائمز سکول،سکالر فاونڈیشن سکول ،ام المدارس سکول ؎ودیگرسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔تقریب سے جنید الرحمن چیئرمین المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان، عدیل عامر المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد، محمد اسدالمحمدیہ روضہ سوسائٹی، عمر فاروق، ثاقب مجید و دیگرنے خطاب کیا۔جنید الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ پاکستان ہی ہماری اساس اور بنیاد ہے۔ یہ دو قومی نظریہ ہی تھا جس کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کے طور پر ابھر کے سامنے آیا۔آج یہی نظریہ پاکستان کے دشمنوں کو کھٹک رہا ہے۔ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں سے اس نظریے کو مٹانے کیلئے تگ دو کر رہے ہیں تاکہ وہ پاکستان کی بنیاد کو کمزور کر کے اس کوسیکولر ریاست بناسکیں۔المحمدیہ روضہ سوسائٹی اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہونی والی دشمن کی ہر ناپاک چال کو ناکام بنا ئیںگی۔ اس موقع پر سکولز کے اساتذہ اور والدین نے بھی خصوصی شرکت کی اور المحمدیہ روضہ سوسائٹی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرامات اور سیمینارز کے انعقاد کی اپیل کی۔

تبصرے