Urdu News and Media Website

دہشتگردی کی جنگ میں جانیں قربان کرنے والے پاک فوج اور پولیس کے شہداء قوم کے سر کا تاج ہیں۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

لاہور(نیوزنامہ) دہشت گردی کی جنگ میں جانیں قربان کرنے والے پاک فوج اور پاک پولیس کے شہداء قوم کے سر کا تاج ہیں۔ ساری قوم اِن شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی نے نوشاہی قران مرکز لاہور میں دہشت گردی کی جنگ میں جانیں قربان کرنے والے پاک فوج اور پاک پولیس کے شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ازلی دُشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر جو دہشت گردی کی کاروائیاں ہورہی ہیں پوری قوم اُن کی مذمت کرتی ہے۔رائے ونڈ بم دھماکے میں پولیس شہداء اور لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اشرف عاصمی نے مزید کہا کہ شہید کے لہوکیا یک ایک قطرے کی پوری قوم مقروض ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.