Urdu News and Media Website

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے ڈائمنڈ پینٹ انڈسٹریز کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی فیکٹری کا افتتاح کردیا

لاہور(نیوزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے ڈائمنڈ پینٹ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر زمیر حذیفہ احمد، میر خزیمہ احمد، پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر محمد آصف علی، ڈائمنڈ پینٹس کے افغانستان سے ڈسٹری بیوٹرامان اللہ سرپاس، پاکستان بھر سے ڈائمنڈ پینٹس کے 8 سو سے زائد ڈیلرز اورڈسٹری بیوٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں صنعتیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ آٹھ ایکٹر پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ فیکٹری دیکھ کر احساس ہوا کہ پاکستان میں پینٹ انڈسٹری بہت ترقی کر چکی ہے۔ ڈائمنڈ پینٹس اور میر شعیب احمد کو مبارکباد دی کیونکہ انہوں نے نہ صرف نئی فیکٹری بنائی بلکہ لمبے عرصے سے پاکستان کے نمبر ون قومی برانڈکا اعزاز بھی برقرار رکھا ۔ زیادہ خوشی مجھے اتنے بہترین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دیکھ کر ہوئی کہ ہماری صنعتوں میں اس شعبے پر بھی بہت توجہ دی جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ 1982ء میں ڈائمنڈ پینٹس کی بنیاد رکھی اور الحمد اللہ آج فخر ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑی سٹیٹ آف دی آرٹ فیکٹری بنانے کا اعزاز ڈائمنڈ پینٹس کو حاصل ہوا ہے۔ اپنے عمدہ معیار کو برقرار کھتے ہوئے اس فیکٹری میں بھی اعلیٰ کوالٹی کا پینٹ بنا کر پاکستان بھر میں فراہم کریں گے۔ اب ہم ہر ماہ 13 ملین لیٹر پینٹس اور 850 ٹن پاؤڈر کوٹنگ اس فیکٹری میں بنا سکیں گے۔اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم ایک قدم اور آگے ہوگئے ہیں کیونکہ ملائیشین ٹاپ پینٹس برانڈ ایلپس(Alps) کے ساتھ مل کر اب ہم گاڑیوں کا پینٹ بھی بنانا شروع ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ملائیشیا سے ایلپس پینٹس کے مینجنگ ڈائریکٹریپ ہپ سون اور ان کی پوری ٹیم بھی یہاں موجود ہے۔ آخر میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان، انڈسٹریل دوست، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور میری ٹیم کے تمام ممبران کا شکریہ جن کی شب و روز محنت کے بعد ڈائمنڈ پینٹس اس مقام تک پہنچا۔مجھے امید ہے کہ ڈائمنڈ پینٹس مستقبل میں بھی پاکستانیوں کا ہر دل عزیز برانڈ رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.