Urdu News and Media Website

جب تک ملک میں نظام مصطفے ؐ کا قیام نہیں ہو گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا،’نظام مصطفی مشائخ کنونشن

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)جب تک ملک میں نظام مصطفے ؐ کا قیام نہیں ہو گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا،ممتاز قادری کی پھانسی کے ذمہ دار نواز شریف اور رانا ثناء اللہ ہیں، سید منور حسین شاہ جماعتی آف آستانہ عالیہ سیداں اور صاحبزادہ قاری اکرم بغداد ی کی زیر صدارت ڈسکہ کے مقامی میرج ہال میں ’’نظام مصطفی مشائخ کنونشن ‘‘منعقد ہوا جس میں محمد سرور چشتی اجمیر شریف ،صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ،پیر مبارک شاہ ،علامہ ریاض الدین ، و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام نے کی شرکت کی علماء کرام نے اپنے مشترکہ خطاب میںکہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں پاکستان مخالف قوتوں کی اکثریت ہے اور یہ لوگ ملک میں نظام مصطفی ؐ کے نفاذمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں سنیوں کو چاہئیے کہ وہ الیکشن میں پاکستان حامی قوتوں اور جماعتوں کو ووٹ دے کر کامیاب کر ائیں تاکہ ملک میں مقام مصطفے ؐ اور نظام مصطفے ؐ کا نفاذ ہو سکے 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ ہماری جماعت الیکشن 2018میں بھر پور حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ،مولانا خادم رضوی اور مولانا اشرف جلالی جیسے علماء کرام نے اپنے مفادات کی خاطر ختم نبوت ؐاور ممتاز قادری کا نعرہ لگاکر اپنے مفادات حاصل کیئے جس کی وجہ سے لوگ ایسے علماء کرام سے متنفر ہو چکے ہیں اور اب لوگ ایسے علماء کرام کو پسند نہیں کرتے ۔محمد سرور چشتی اجمیر شریف نے کہا کہ کیونکہ میں ہندوستان سے آیا ہوں اور کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے میری لیئے پاکستان اور ہندوستان میں مشکلات پیدا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.