Urdu News and Media Website

وقار یونس نے پی ایس ایل کھیلنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کی سفارش کر دی

شارجہ (نیوز نا مہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے اسلام آباد یونائیٹد کے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا۔اسلام آباد یونائیٹد کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی بولنگ میں نکھار آ رہا ہے۔وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز سے درخواست کی کہ محمد سمیع پر نظر رکھی جائے کیونکہ وہ حقیقی طور پر ایک وکٹ ٹیکر بولر ہے۔خیال رہے کہ محمد سمیع پاکستان سپرلیگ میں گزشتہ تین سیزنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے آخری میچ میں بھی انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑ ی قرار پائے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.