Urdu News and Media Website

آفریدی کے چاہنے والوں کیلے بری خبر، بوم بوم پی ایس ایل سے باہر

شارجہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ٗ عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر دس دن کیلئے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان شیڈول میچ میں کراچی کنگز کے قائد عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی ۔ایم آر آئی کے دوران شاہد آفریدی کے گھٹنے میں انفیکشن کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے وہ دس دن تک کھیلوں کے میدانوں سے دور رہیں گے اور کراچی کنگز کو اس دوران میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے بھی میچ میں عدم دستیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شائقین سے معافی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام شائقین سے معذرت خواہ ہوں جنہوں نے مجھے دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ میرے گھٹنے کا ایم آر آئی ہوا ہے۔ آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں اور انشااللہ جلد میدان میں واپسی کروں گا۔

تبصرے