Urdu News and Media Website

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سب سےمہنگے پاکستانی کھلاڑی

لندن(سپورٹس ڈیسک) رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گئی، ڈرافٹنگ کی تقریب لندن میں ہوئی جس میں حیرت انگیز طور پر سہیل تنویر پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔سینٹ لوشیا اسٹارز نے لینڈل سمنز کو 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں خریدا جبکہ 90 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت کے حامل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو بارباڈوس ٹریڈینٹس نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کے عوض اپنا بنا لیا۔جمیکا تلاواز نے آندرے رسل، سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس نے کرس گیل، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ڈیوین براوو اور ایمازون واریئرز نے سہیل تنویر کو اسی قیمت کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے ان کی خدمات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیں۔

تبصرے