Urdu News and Media Website

رینالہ خورد کی خبریں۔۔۔راؤعتیق گوہر سے

شام میں جاری جارحیت کو نہ روکا گیاتوپوری دنیا کاامن خطرے میں پڑ جائے گا:پیر منہاج الاسلام
رینالہ خورد(راؤعتیق گوہر)معروف سیاسی سماجی ومذہبی رہنما سجادہ نشین خانقاہ صمدیہ سلامیہ منہاجیہ صاحبزادہ پیر محمد منہاج الاسلام نے کہاہے کہ شام میں جاری جارحیت کو نہ روکا گیاتوپوری دنیا کاامن خطرے میں پڑ جائے گا ایسی قوتوں کو لگام ڈالنے یاان سے نمٹنے کیلئے مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہر مسلمان کو بھی شام کی مددکرنے کیلئے اپنی اپنی حدتک کردار اداکرنا چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے خانقاہ پر آئے معززین علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ شام کے مظلوم مسلمانوں پر مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال افسوسناک ہے حالیہ چند دنوں میں سینکڑوں نوجوانوں ،بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر ظلم وبربریت کی انتہاہوچکی ہے اس صورتحال میں اقوام متحدہ کی خاموشی مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے موجودہ حالات میں شام، عراق، فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کی نظریں مسلم حکمرانوں پر لگی ہوئی ہے شام کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اسلامی دنیا کو آواز بلند کرنی چاہیے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے مسلمانوں کے دلوں کی ترجمانی کرے۔

شہباز شریف کی حجرہ آمد پر استقبالیہ میں بھرپور شرکت کریں گے:چودھری شوکت رسول
رینالہ خورد(راؤعتیق گوہر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکریٹری سابق سٹی ناظم چوہدری شوکت رسول نے کہاہے کہ سٹی تنظیم کے صدر رانا نذیر احمد خاں کی قیادت میں 5مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائم مقام صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی حجرہ آمد کے موقع پر استقبالیہ میں بھرپور شرکت کرے گی رینالہ سٹی سے بڑی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ پہنچیں گے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

پتنگ بازوں کے خلاف تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی متعدد گرفتار مقدمات درج
رینالہ خورد(راؤعتیق گوہر)پتنگ بازوں کے خلاف تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی متعدد گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے گذشتہ روز ایس ایچ اوسٹی آفتاب صابر نے سب انسپکٹر رانا منیر،اے ایس آئی اختر رسول کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر درجن بھر پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا اور انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے اس موقع پر ایس ایچ اوسٹی آفتاب صابر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم میں پولیس کے معاون بنتے ہوئے اس خونی کھیل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ذمہ دار شہری ہونیکا ثبوت دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.