Urdu News and Media Website

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طاقت ہی ہماری طاقت ہے: تحصیل صدر پیپلزپارٹی رینالہ رانا عبدالرحمٰن

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طاقت ہی ہماری طاقت ہے ہم نے ہمیشہ کارکنوں کی عزت کا احترام کیا ہے پارٹی کاکوئی بھی ونگ ہو ہم نے ہمیشہ کارکنوں کو ہراول دستہ پایا ہے کیونکہ شہیدبھٹو کی فلاسفی اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ نے پیپلزپارٹی کوقوت اور طاقت بخشی ہے ان خیالات کااظہار تحصیل صدر پیپلزپارٹی رینالہ رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی الیکشن میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوکی قیادت میں کامیابی حاصل کرے گی پارٹی قیادت پر الزام لگانے والے اور احتساب کرنے والے خود احتساب میں پکڑے گئے اس موقعہ پر تحصیل صدر نے رکنیت سازی کی مہم کاآغاز کیااور کارکنوں اور عہدے داروں سے کہاکہ پوری قوت کے ساتھ رکنیت سازی میں حصہ لیں اور ہر شعبے میں عوام کورکن بنایا جائے اس موقع پر شبیر حسین جعفری، سیٹھ گلزار علی اور الطاف بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.