Urdu News and Media Website

حکمران ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے نظریہ پاکستان سے دور جاچکے ہیں :پروفیسر سیف اللہ خالد

رینالہ خورد(راؤعتیق گوہر)ملی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر سیف اللہ خالد نے نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج نظریہ پاکستان پر عمل کی ضرورت ہے لیکن حکمران ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے نظریہ پاکستان سے دور جاچکے ہیں پاکستان کے آئین کا حلف اٹھانے والے متعدد پارلیمنٹیرین ملک دشمن قوتوں کے تنخواہ دار ہیں اور انہی کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں انہی کے ایما پر پروفیسر حافظ سعید پر ہر طرح کی پابندیاں لگائیں بے بنیاد الزام سے بری الزمہ ہوئے بے حوصلہ سیاست دان بیرونی آقائوں کے سامنے ضمیر فروخت کرتے ہوئے یواین او کی غلامی میں اس حد تک جاچکے ہیں کہ انکے حکم پر ایٹمی اثاثے بھی انہیں دے دیں گے ہم قوم کو شعور دینے کیلئے میدان سیاست میں آئے ہیں اور22کروڑ عوام کو امریکہ کی غلامی سے آزادی دلائیں گے امریکہ پاکستان کے وجود کو مٹانے کے درپر ہے دہشتگردی کو فروغ دینے والاامریکہ ہمیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کیلئے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہر حربہ استعمال کررہاہے مغربی این جی اوز کے ذریعے ہمارانظام تعلیم ٹھیکہ پر لے کر ہم سے قومی نظریہ چھینا جا رہا ہے مغرب ہماری آنیوالی نسلوں کو نظریہ پاکستان سے دور کرنیکی ہر ممکن کوشش کررہاہے ہم نظام تعلیم کو تہذیب، کلچر، ثقافت، نظریہ پاکستان، تاریخ پاکستان کے ڈھانچے میں ڈھال کر مضبوط اور مستحکم کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں امریکہ اور انڈیا کے ایجنڈوں کی بنائی ہوئی ناکام خارجہ پالیسی نے ہمیں دنیا بھر میں ذلیل کرکے رکھاہواہے حکمرانوں نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر صیح طور پر اجاگر ہی نہ کیا قومی اسمبلی کے ایوان سے ختم نبوت پر حملہ کیاجارہاہے صوبائی اسمبلی سے حقوق نسواں کے بل پاس کرنے والوں، نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں شہداکشمیر کے خون سے غداری کرنے والوں کا ہر محاذ پر محاسبہ کیا جائے گا خالی وعدوں سے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا وقت ختم ہوچکا ہے حکومت کے صوبائی تعصب کی وجہ سے صوبوں میں نفرت کی فضا فروغ پارہی ہے ہم آج بھی صوبوں میں محبت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں انکاکہنا تھاکہ خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے خدمت کو اپنا شعار بناکر سیاسی میدان میں اترے ہیں اور آنیوالے الیکشن میں ہر حلقے سے مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے سیمینار سے ضلعی امیر عبدالغفور ڈوگر، مولانا ظفراللہ قمر لکھوی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاسیمینار میں ضلع بھر سے پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.