Urdu News and Media Website

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 16 ویں کانووکیشن کا انعقاد

لاہور(نیوزنامہ)علا مہ اقبال میڈیکل کالج کے 16ویں کانووکیشن برائے سیشن 2017-16 کا انعقاد آڈیٹوریم میں کیاگیا جس کے مہمان خصو صی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ تھے ۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان ،چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ کیپٹن ریٹائیرڈ محمد یوسف ، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد نیاز، پروفیسر ڈاکٹر معظم نذیر تارڈ ، پروفیسر ڈاکٹرمحمد طیب ،سابق پرنسپلز ، سنئیر پروفیسر ز فیکلٹی ممبران،طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کے علاوہ دیگر مہمان گرامی نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا ڈاکٹرز اپنے پیشہ سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں جس کی پاسداری کرنا بھی ضروری ہے ایک وقت تھا جب والدین بچوںکو انگلیاں پکڑ کر سکول لے جاتے تھے آج انہیں ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر جائیں گے آج کا دن والدین کیلئے خوشی کا دن ہے ڈاکٹر ہمارے سفیر ہیں جو پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں ڈاکٹر ریٹائیر ڈ تو ہوجاتا ہے مگر تھکتانہیں ۔اس مو قع پر انہوں نے والدین کو مبارک باد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء نے کہاکہ ہمیںاپنے طلبہ و طالبات پر فخر ہے جنہوں نے اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ انہوں نے اس موقع پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے گریجوایٹ ہونے والے طلبہ وطالبات طب کے میدان میں گراں قدرخدمات سرانجام دیںگے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے 310میڈیکل گریجوایٹ کو ڈگریاں تقسیم کی اور خوش نصیب طلبہ و طالبات کو میڈلزسے نوازہ جن میں 28گولڈ ، 33 سلور اور 5 کانسی کے تمغے بھی شامل تھے تقریب کی خاص بات ڈاکٹر عمیر فاروق تھے جنہوں نے 25 تمغے اپنے سینے پر سجائے اس موقع پر والدین کی خوشی پھولے نہ سما رہی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.