Urdu News and Media Website

کپاس کی یکم اپریل سے پہلے کاشت پر پابندی عائد

فیصل آباد(نیوز نا مہ) ڈاکٹر صغیر احمد ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کپاس کے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر گُلابی سُنڈی کے شدید حملہ کے پیش نظر حکو مت پنجاب نے زرعی ماہرین کے مشاورت سے کپاس کی فصل کو یکم اپریل سے پہلے یااگیتی کاشت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت پر پابندی کی وجہ یہ ہے کہ کپاس کی چھڑیوں میں مو جو دہ اَن کھلے ٹینڈوں اور کپاس کے جننگ کے کا رخانوں میں مو جو دہ کچرے سے گُلا بی سُنڈی کے لاروے موسم بہار کے آخر میں اپنی سر مائی نیند سے بیدار ہو کر اپنی اگلی حالت کویا میں چلے جا تے ہیں۔کو یاکی حالت میں 10سے 15 دن کے بعد با لغ مادہ اپر یل کے مہینے میں اگیتی کپا س کے مو جو د ہو نے کی صورت میں کپاس کی کلیوں اور پھو لوں پر تقریبَا200کی تعداد میں انڈے دیتی ہے اور کپاس کی فصل کو شروع سے ہی نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے۔ کپاس کی کاشت یکم اپریل کے بعد کر نے سے گُلابی سُنڈی کی ایک نسل کابغیر سپرے تدارک یقینی ہو جائے گاجس سے نہ صرف فصل پر سپر ے کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ پیداوار میں بھی یقینی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.