Urdu News and Media Website

کترینہ کیف کی شوٹنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کے سیٹ سے تصاویر لیک ہونے کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہیں جس میں اداکارہ کترنہ کیف نے گانے کی عکسبندی کے لئے چمکدار گولڈن لباس پہن رکھا ہے۔ہدایتکار وجے کرشنا اچاریا کی فلم کی کہانی 1839 میں فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول کنفیشنز آف اے ٹھگ سے ماخوذ ہے۔فلم میں امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 7 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.